11 جولائی 2011 - 19:30

امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایک تازہ ڈرون حملہ کیا ہےجس کے نتیجے میں مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں آج دن میں یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے آج امریکی ڈرون حملوں میں مجموعی طور پر 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایک تازہ ڈرون حملہ کیا ہےجس کے نتیجے میں مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں امریکہ کی جانب سے صبح سے اب تک یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے، جس کے بعد شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہلاکتوں کی تعداد31ہوگئی ہے۔ پہلا ڈرون حملہ شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے درئی نشتر پر گھر اور گاڑی پر جاسوس طیارے سے حملہ کیا گیا۔ جاسوس طیارے نے گھر اور گاڑی پر مجموعی طور پر چار میزائل داغے۔ جاسوس طیارے کے حملے میں میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ادھر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے برمل میں جاسوس طیارے نے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے گئے ،حملے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔تازہ ترین حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل پر کیا گیا ، جہاں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی طیاروں نے 9میزائل داغے۔ ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے گرویک میں گذشتہ روز کیے گئے جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 25ہو گئی ہے ، حملوں میں ایک گاڑی پر دو میزائل اورایک مکان پر آٹھ میزائل فائر کیے گئے تھے پاکستان میں امریکی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169